ترکی کے ڈرامے امریکہ میں بھی مشہور

شائع 09 ستمبر 2016 06:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں میں مکالموں کے ساتھ گزشتہ سال ترکی ڈرامے  پورے جنوبی امریکہ میں بہت کامیاب رہے۔ صرف ارجنٹائن میں اس کی قسطوں کو ایک کروڑ 20 لاکھ ٹی وی ناظرین نے دیکھا۔

یہ اس طرح کے ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی کوئی واحد مثال نہیں ہے۔ ترک ڈرامے برِاعظم لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگراموں میں شامل ہیں۔

مثال کے طور پر چِلی میں ایک ہزار ایک راتیں نامی ٹرک ڈرامہ سیریز 2014 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام تھا۔

تجارت سے متعلق ترک ادارے ٹرکش ایکسپورٹ اسمبلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ترکی نے اپنے ٹی وی شوز سے 25 کروڑ ڈالر کمائے۔ اس مد میں ترکی کی آمدنی 2004 میں صرف 10 ہزار ڈالر ہوا کرتی تھی۔

ترک ڈرامے اب 140 ملکوں میں دیکھے جاتے ہیں اور ان کے ناظرین کا اندازہ 40 کروڑ لگایا جاتا ہے۔

اگرچہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ترک شوز کی غیر ممالک میں کامیابی کی تعریف کرتے ہیں، ٹی وی شوز پراڈکشن انڈسٹری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومتی حمایت سے مبرا اور مکمل طور پر آزاد ہے۔

صدر اردگان کبھی کبھی ترک پراڈکشن کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ سن 2012 میں ترک صدر نے شاندار صدر نامی ٹی وی شو کے بارے میں ناگواری کا اظہار کیا تھا ۔

بشکریہ: بی بی سی اردو