کرینہ کا جادو انگریزوں پر بھی چل گیا
ممبئی:بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی 2001 میں ریلیز ہوئی مشہور فلم 'کبھی خوشی کبھی غم'میں بولی وڈ کے تمام بڑے اداکاروں امیتابھ بچن،جیا بچن،کنگ خان،کاجول،ہرتیک روشن اورکرینہ کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلم کے گانے بولے چوڑیاں نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ تور دئیے تھے ،یہاں تک کہ اس گانے کی شہرت بھارت سے نکل کر برطانیہ تک جا پہنچی۔
حال ہی میں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو تیزی سے لوگوں میں مقبول ہوتی جارہی ہے ،ویڈیو میں ایک انگلش جوڑے نے اپنی شادی پرکرن جوہر کے مشہور گانے بولے چوڑیاں پر ڈانس کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ گانا برطانیہ میں کتنا مقبول ہے۔
آپ بھی دیکھئے
بشکریہ: indiatimes.com


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔