بھارت میں تیزاب گردی کا شکار ریشما قریشی کی ریمپ پر واک
File Photoنیویارک :جہموریت کے دعوے کرنے والا بھارت خواتین کو اب تک تحفظ اور حقوق نہ دے سکا۔لیکن تیزاب گردی کا شکار مسلم خاتون ریشما قریشی نے خود ہی جینا سیکھ لیا۔ ریشما قریشی نے نیویارک فیشن میں ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا۔
سجتی سنورتی اور ریمپ پر واک کرتی یہ بھارتی مسلم خاتون ریشما ہے۔نیویارک فیشن ویک کا حصہ بننے والی ریشما قریشی پروفیشنل ماڈل نہیں ہیںبلکہ یہ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین میں زندگی کی امید جگانے آئی ہیں۔
ریشما کا کہنا ہے کہ خوبصورتی چہرے میں نہیں دل میں ہوتی ہے۔ انسان میں ہمت ہو تو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔ریشما پر تین سال قبل بھارت میں اُن کے بہنوئی اور دیگر دو افراد نے تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے باعث ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا جبکہ حادثے کے نتیجے میں اُن کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی۔
حادثے کے بعد ریشما نے اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی تھی تاہم اب وہ دیگر متاثرہ خواتین کو حالات سے لڑنے اور زندگی کی امید دلانے کا کام کرتی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔