راکھی ساونت کی دھمکی،بھارتی سنسر بورڈ خطرے میں

شائع 10 ستمبر 2016 10:45am

rakhi10000000

ممبئی: بولی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت آج کل خاصے غصے میں ہیں۔ یوں تو راکھی اکثر اداکارہ سنی لیونی کے خلاف غصہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کے نشانے پر سنی لیونی نہیں بلکہ بھارتی  سینسر بورڈ ہے۔

دراصل راکھی کی فلم 'ایک کہانی جولی کی' پر سینسر بورڈ کے کئی اعتراضات تھے اور کافی بحث کے بعد سینسر بورڈ نے اس فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

راکھی جو ہمیشہ سے ہی بے تکی باتوں اور بے وجہ الزامات لگانے کے لیے مشہور ہیں آگ بگولہ ہو گئیں اور  سینسر بورڈ کے ساتھ ساتھ اس کے چیئر مین پہلاج نہلانی کو بھی کھری کھوٹی سنا دیں۔

راکھی کا کہنا ہے کہ وہ سینسر بورڈ کو بند کرا کر ہی دم لیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر دئے گئے انٹرویو میں بھی وہ سنی لیونی کا نام لینا نہیں بھولیں۔سینسر بورڈ کو دھمکی دیتے ہوئے راکھی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت ہیں سنی لیونی نہیں۔

واضح رہے کہ سنی لیونی سے راکھی کی رقابت سمجھ میں آتی ہے کیونکہ راکھی پچھلے 12 سال میں بولی وڈ میں کوئی مقام حاصل نہیں کر پائیں جب کہ سنی لیونی کا ماضی کچھ بھی رہا ہو انھوں نے اپنی ایک الگ جگہ بنا لی ہے۔

بشکریہ:بی بی سی اردو