ہالی وڈ فلم سلی کی باکس آفس پر دھواں دار انٹری

شائع 12 ستمبر 2016 03:05pm
File Photo File Photo

نیویارک :ہالی وڈ فلم سلی نے باکس آفس پر دھواں دھارانٹری دیدی ہے ،فلم نے سب سے زیادہ بزنس کرکے ستمبر کی ٹاپ فائیو اوپننگ میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس چھائے ہوئے ہیں۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی  باکس آفس پرپہلی پوزیشن لیکر تہلکہ مچا دیا ہے، فلم  تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے سرفہرست ہے ۔

فلم سلی کی کہانی نیویارک کے کریش لینڈنگ کے حقیقی واقعے پر مبنی ہے، فلم میں سلی نامی پائلٹ جہاز میں موجود ایک سو پچپن افراد کو بچالیتا ہے۔