وہ بھارتی اداکار جنہوں نے روایت کیخلاف شادیاں کیں

شائع 16 ستمبر 2016 07:56am

kiran00000

ممبئی:دوستیاں کرنا،رشتے بنانا اور انہیں توڑ دینا یہ سب   شوبز انڈسٹری میں عام سی بات ہے،بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے بارے میں آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ آج وہ کسی کے ساتھ ہیں، کل کسی کے اور پرسوں کسی اور کے۔

لیکن بولی وڈ کا ایک پہلو اور بھی ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں،فلم انڈسٹری میں تمام لوگ برے نہیں  ہیں بلکہ بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے طلاق یافتہ خواتین سے شادی کی اور ان کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ۔

یہاں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے طلاق یافتہ خواتین کا انتخاب کیا۔

سنجے دت،مانیتا دت

sunjay00000

بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت  نے پہلی شادی رچا شرما سے،دوسری شادی ریحا پلائی سے کی لیکن ان کی دونوں شادیاں ناکامی کا شکار ہو گئیں اور پھر انہوں نے تیسری شادی مانیتا دت سے کی ۔

لیکن مانیتا پہلے سے شادی شدہ تھیں ،ان کی پہلی شادی معراج الرحمان  سے ہوئی تھی ،اس کہانی کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مانیتا نے پہلی شادی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی اداکار سنجے دت سے کی ۔

ان کے شوہر معراج نے عدالت میں مانیتا پر کیس دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی کی دوسری شادی غیر قانونی ہے،تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مانیتا اور سنجے دت کی شادی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

سمیر سونی،نیلم کوٹھاری

sameer000000

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 4 سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سمیر سونی کی بیوی ماضی کی معروف اداکارہ نیلم کوٹھاری ہیں۔

نیلم سمیر سے شادی سے قبل برطانوی تاجررشی سیٹھیا  سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکی ہیں،اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد نیلم نے سمیر کے ساتھ شادی کرنے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ  دونوں اداکاروں کو ملانے میں بھارتی ٹی وی کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے  اہم رول اداکیا ہے۔

راہول رائے ،راج لکشمی

rahul-colaj

بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار راہول رائےنے سمیر سونی کی پہلی بیوی راج لکشمی سے شادی کی،راج لکشمی کی یہ دوسری جبکہ راہول کی پہلی شادی تھی،تاہم اس شادی کا انجام بھی علیحدگی کی صورت میں ہوا اور دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرلی۔

متھن چکربرتی،یوگیتا بالی

mithun-colaj

متھن چکربرتی کی کہانی سب سے دلچسپ ہے ،ان کی بیوی یوگیتا بالی معروف گلوکار اور اداکار کیشور کمار کی تیسری بیوی رہ چکی ہیں،تاہم کیشور کمار سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 1979 میں مشہور اداکار متھن چکربرتی سے شادی کرلی۔

گلزار،راکھی

rakhi-colaj

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی سے کون واقف نہیں لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ہیں جولوگوں سے پوشیدہ ہیں،راکھی کی پہلی شادی بنگالی ہدایت کاراجے بسواس سے ہوئی تھی جو ناکام ہوگئی ۔

ان کی دوسری شادی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف شاعر گلزار سے ہوئی،لیکن یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی،لیکن دونوں میں قانونی طور پر علیحدگی نہیں ہوئی،راکھی اور گلزار کی ایک بیٹی ہے جس  کانام میگھنا گلزار ہے۔

انوپم کھیر،کرن کھیر

kiran00000

اس فہرست میں ان دونوں اداکاروں کانام دیکھ کر آپ یقیناً حیران ہوئے ہوں گے ،لیکن یہ سچ ہے کہ بولی وڈ کی سب سے خوشگوار جوڑی انوپم کھیراور کرن کھیر  کی ہے ،لیکن انوپم سے شادی کرنے سے قبل کرن  ممبئی کے ایک تاجر کی بیوی رہ چکی ہیں۔

اپنی پہلی شادی کے خاتمے کےبعد کرن کھیر نے انوپم سے دوسری شادی کی،یہاں تک کہ انوپم نے  ان کے بیٹے سکندر  کو قانونی طور پر گود لیا اور اب وہ اسے اپنا بیٹا ہی مانتے ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام