چند سیکنڈ خود کو دیں ۔۔ اور رہیں ترو تازہ
اس تیز رفتار زندگی میں بہت سے لوگ اپنے لیے ورزش کا ٹائم نہیں نکال پاتے خاص کر وہ لوگ جو دفتروں میں بیٹھے سارا دن کام میں نکال دیتے ہیں۔ مگر اب چند سیکنڈ کی ورزش انہیں ترو تازہ اور توانا رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ خود کو صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے روز مرہ کے لائف سٹائل میں تھوڑی تبدیلیاں لا کر اپنی عمر دراز کر سکتے ہیں، اور مزید تروتازہ ہو سکتے ہیں۔
ایک پاﺅں پر کھڑے ہونا
اگر آپ روزانہ محض ساٹھ سیکنڈ کے لئے ایک پاﺅں پر اپنی انکھیں کھولے کھڑے ہوتے ہیں تو یہ عمل آپ کو مستقبل میں آنے والے دما غی مسائل کی بیماری سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے،ایک جاپانی تحقیق کے مطابق اس چھوٹی سی ورزش سے آ پ دماغی شریانوں میں موجود خونی قطروں کو ان مقامات پر پہنچنے سے بچا سکتی ہے جہاں پہنچنے کے بعد بہت سے دماغی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، اس ساٹھ سیکنڈ عمل سے آپ کے دماغ کو تروتازگی مل سکتی ہے جس سے آپ بہتر فیصلے کر سکیں اور بہتر سوچ سکتے ہیں۔
کرسی پر دیر تک بیٹھنے کے بعد کھڑے ہونا
ایک اور تحقیق کے مطابق، اگر آپ کرسی پر دیر تک بیٹھنے کے بعد کھڑے ہو کے اپنے مسسلز کو کھچاﺅ دیں تو آپ کی کمر اور ٹانگوں کو ایک توانائی ملتی ہے، برطانوی تحقیق کے مطابق اگر یہ عمل آپ پندرہ سے بیس بار کریں تو نہ صرف آپ کمر کے درد سے محفوظ رہ سکیں گے بلکہ وزن بڑھنے کی پریشانی سے بھی بچاتی ہے۔
زمین پر بیٹھ کرٹخنوں کو چھونا
یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ زمین پر بیٹھ کر اپنے سر کو زمین کی جانب دھکیلتے ہوئے اپنے ٹخنوں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ عمل اپنے کے جسم کی شریانوں کو میں لچک پیدا کر سکتا ہے جس سے شریانوں میں خون کی روانی کا نظام بہتر ور تیز ہو سکتا ہے، اور اس عمل سے آپ کے جسم میں ترو تازگی پیدا ہو سکتی ہے۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔