سلمان خان کی بھانجےکے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

شائع 19 ستمبر 2016 05:52am

alman100000

ممبئی:معروف اداکار سلمان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کےصف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے،لوگ نہ صرف ان کی بہترین اداکاری کےدیوانے ہیں بلکہ ان کی پر کشش شخصیت کے سحر میں بھی مبتلا ہیں۔

لیکن اداکاری اور اچھی شخصیت کے علاوہ کچھ اور بھی ہے جو سلمان خان کی مقبولیت کی وجہ ہے،اور وہ وجہ ہے'سلمان خان کا ننھا بھانجا آہل'۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان ان دنوں ہدایت کار کبیر خان کی فلم 'ٹیوب لائٹ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم کے سیٹ پر دبنگ خان سمیت اس وقت سب لوگ حیران رہ گئے جب ان کی بہن  ارپیتا کے 6 ماہ  کےبیٹے آہل کی اپنے والد کے ساتھ آمد ہوئی۔

  آہل اور سلمان کے درمیان ماموں بھانجے کے علاوہ ایک خاص رشتہ ہے،جس کا ثبوت ہمیں اکثر سوشل میڈیا پر سلمان کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر کو دیکھ کر ملتا ہے۔

تصاویر میں سلمان آہل کے ساتھ مستی کرتے ہوئے،کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں جسے دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دبنگ خان اپنے 6 ماہ کے بھانے سے کتنا پیا ر کرتے ہیں۔

آہل کی والدہ ارپیتا کی جانب سے سوشل میڈیا پر  شئیر کی گئی تصویر میں آہل ماموں (سلمان) کو دیکھ کر کافی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ سلمان کے چہرے کی خوشی بھی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی 1962 میں  بھارت چائنہ کے درمیان ہوئی جنگ کے گرد گھومتی ہے،فلم میں سلمان خان کے ساتھ چائنہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ژو ژو مرکزی کردار نبھا رہی ہیں،یہ فلم اگلے سال 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔