ڈیرہ اسماعیل خان :مسافر وین کھائی میں گرگئی، 7افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 11:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7افرادجاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،ای آر درازندہ جانے والی مسافر وین کوٹ پلک کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

 حادثے کے باعث کوچ میں سوار 7مسافر جاں بحق جبکہ 4مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں  کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مرنےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔