عمران خان پر جلسے کے روٹ کا اعلان کرنے پر زور
File Photoلاہور:ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان پچیس ستمبر تک جلسے کے روٹ اور جگہ کا درست اعلان کریں۔ وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج اور دھرنے کا تاثر نہیں ملنا چاہئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے گھر احتجاج کرنے نہیں جارہے مگر ان کی پارٹی کو کچھ لوگ تاثر دے رہے ہیں کہ احتجاج وزیراعظم کے گھر کے باہر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پچیس ستمبر تک احتجاج کے شیڈول کا واضح اعلان کریں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کارکن ان کے گھر کی حفاطت کرنا جانتے ہیں اور جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ عمران خان تحریک احتساب کی ناکامی سے ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور پرتشدد مظاہروں پر اتر آئے ہیں۔
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کے باپ کی جاگیر نہیں کہ وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں اور کسی کے گھر کے راستے بند کریں۔ نوازشریف کے کروڑوں چاہنے والے عمران خان کا راستہ روکیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔