کیا آپ خوبصورت ہونے کے نقصانات سے واقف ہیں؟

شائع 20 ستمبر 2016 07:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خوبصورت ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ خوبصورت ہونے کے نقصانات سے واقف نہیں ہونگے۔ بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہےکہ دنیا کے سارے کام خوبصورت ہونے کے باعث آسانی سے ہوجاتے ہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔

ایسے لوگ جو زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کرپاتے ، وہ لوگ سوچتے ہیں کہ شاید ہم خوبصورت ہوتےتو آج ایک کامیاب انسان ہوتے۔

دنیا میں موجود ہر چیز کے جہاں فائدے ہوتے ہیں وہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح خوبصورت ہونے کے بھی جہاں فائدے ہیں ،وہاں نقصانات بھی بہت ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو خوبصورت ہوتے ہیں ان کے بارے میں ہر کوئی یہ سمجھنے لگتا ہے کہ یہ شخص خوبصورت ہے تو یقیناً خوب سیرت بھی ہوگا اور اس طرح اُس شخص کو زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

جب کہ حقیقت اس کے برعکس بھی ہوسکتی ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر خوبصورت انسان دل سے بھی خوبصورت ہو یا وہ زندگی کے ہرشعبے میں کامیاب ترین ہو۔

اکثر لوگوں کو ان کی خوبصورتی اور شخصیت کے باعث نوکری باآسانی مل جاتی ہے بلکہ کچھ نوکریوں کی ضرورت ہی خوبصورتی ہوتی ہے۔

ہر معاشرے میں خوبصورتی کو ہر چیز پر فوقیت  دی جاتی ہے۔ اگر کوئی قابل ہے لیکن خوبصورت نہیں تو اس شخص کو اپنے کیرئیر کےلیے انتھک محنت کرنا پڑتی ہےجبکہ اس کے برعکس خوبصورت لوگ اس میں کافی خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں۔

لیکن خوبصورت ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ جب دو خوبصورت لوگ ملتے ہیں تو ان میں حسد کا عنصر جاگ جاتا ہے اور یوں دونوں لوگوں میں مقابلے بازی شروع ہوجاتی ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے اگر کسی کمپنی میں ایک سے زائد لوگ خوبصورت ہوں تو ان لوگوں میں بے حد مقابلہ شروع ہوجاتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے بہتر اور آگے نکلنا چاہتے ہیں اور اس طرح ان لوگوں میں اچھے تعلقات کا بحال ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کمپنی میں اگر کوئی خوبصورت خاتون باس ہوتی ہے تو خوبصورت مرد ان کے ماتحت کام کرنے سے منع کردیتے ہیں ۔اسی طرح اگر دونوں خواتین خوبصورت ہوں تو ان کے درمیان بھی کبھی اچھے تعلقات نہیں بن پاتےاورحسد اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے زیادہ خوبصورت لگنے کےلیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتی ہیں۔

لہذا ان تمام باتوں سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ خوبصورت ہونے کے جہاں فائدے ہیں وہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہیں جولوگوں کی زندگیوں میں سنگین مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔