پریانکا چوپڑا حقیقتاً عالمی اسٹار بن گئیں

شائع 20 ستمبر 2016 06:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: بو لی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقتاً عالمی اسٹار بن گئی ہیں۔ایمی ایوارڈ 2016 میں اپنے لال لباس سے انہوں نے مغرب میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔

اے بی سی کی معروف ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کے ساتھ پریانکا اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹ بے واچ کی تیاری کر رہی ہیں۔

پریانکا فلم میں وکٹوریا لیڈز نامی منفی کردار میں نظر آئیں گی ۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ میں بہت بری ، بہت مطلبی  اور بد ہوں۔ مجھے نہیں علم ، امریکا مجھ سے نفرت کرے گا۔ زیک اور دی راک کے ساتھ میں بہت مطلبی ہوں۔

پریانکاکے ساتھ ڈوائن جانسن اور زیک ایفرون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ زی نیوز