مومنہ کی منگنی پر پڑھیئے مداحوں کے دلچسپ تبصرے

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 06:34am

10000000

کراچی:کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن  کی امریکی نژادبینکر علی نقوی سے منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوبصورت گلوکارہ مومنہ کے بارے میں منگنی کی خبروں نے ان کے مداحوں سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے علی نقوی سے سادہ سی تقریب کے دوران منگنی کرلی،تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل ان کے بارے میں اسی قسم کی افواہوں نے جنم لیا تھا جس کی مومنہ نے سختی سے تردید کردی تھی۔

لیکن اس بار  یہ افواہ  نہیں بلکہ حقیقت ہے مومنہ نے  واقعی علی نقوی کے ساتھ  منگنی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے پہلے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور مومنہ کے  تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں ،لیکن مومنہ کی جانب سے کی گئی تردید نے ثابت کردیا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔  

☀️🌊 A photo posted by Danyal Zafar (@danyalzee) on

 مومنہ کی منگنی کے حوالے سے ان کے پرستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں ۔