کافی میں یہ دواجزاء ملائیں اور پھر کمال دیکھیں

شائع 27 ستمبر 2016 06:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں کو صبح سویرے فریش کافی پینے کی عادت ہوتی ہے۔ اس کو پینے کے بعد وہ افراد چاک و چوبند محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ کافی پینے سے آپ دل کے امراض اور دیگر بیماریوں  سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔

اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ کافی آپ کی صحت کیلئے اچھی ہوتی ہے، لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا ہر ایک چیز کا استعمال ایک مناسب مقدار میں کیا جائے تو آپ اس کے نقصانات سے بچیں رہیں گے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو کافی آپ روز پی رہے ہیں اس کے ذریعے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں؟ یقیناً آپ اس بات سے واقف نہیں ہونگے۔

اگر آپ اپنی کافی کے کپ میں ان دو اجزاء کو شامل کرلیں اور پھر اس کافی کو استعمال کریں تو اس سے آپ اپنے وزن میں  ناقابل یقین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

ان اجزاء کو کافی میں شامل کرنے کے بعد آپ کا میٹابولیزم بہتر ہوگا اور آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

آپ کو اپنی کافی نہیں محض دارچینی اور ناریل کا تیل شامل کرنا ہے، اگر آپ اپنی کافی کو ذائقہ دار بنانا چاہتے ہیں تو اس میں شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔

دار چینی چونکہ آپ کی صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ آپ کو جلن اور ہر قسم کے انفیکشن سے بچائے رکھتی ہے۔ دارچینی کے ذریعےآپ کے جسم کا شوگر لیول بھی کم کرتا ہے جوکہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ناریل کے تیل میں گڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں۔ ناریل کے تیل میں موجود فیٹس آپ کےلیے بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہوتے، بلکہ اس کے ذریعے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

شہد بھی ہماری صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہے۔ شہد غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں آئرن، پوٹاشیم، فاسفورس، زنک اور کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جوکہ ہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں۔

وزن میں کم کرنے کیلئے کافی کیسے تیار کی جائے؟

:٭ اجزاء 

دار چینی               1 چائے کا چمچ

ناریل کا تیل            ¾ کپ

شہد                        ½ کپ

:ترکیب *

٭ سب سے پہلے دار چینی، ناریل کے تیل اور شہد کو اچھی طرح مکس کرلیں، اتنا مکس کریں کہ اسموتھ مکسچر بن جائے۔

٭ اب اس مکسچر کو ایک پیالے میں ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔

:استعمال *

جب بھی صبح اپنی کافی تیار کریں تو اس میں تیار شدہ مکسچر ڈال کر اچھی طرح گھول لیں اور اس کافی کو پی لیں۔ اس کافی کے نتائج سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور وزن میں واضح کمی بھی نوٹ کریں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔