رات سونے سے قبل ان عادات کو فوری ترک کردیں

شائع 27 ستمبر 2016 08:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ رات کو پرسکون نیند نہیں لے پاتے ہیں اور صبح اٹھنے کے بعد انتہائی سست اور کاہلی محسوس کرتے ہیں تو یقیناً آپ نے ان خراب عادات کو اپنایا ہوا ہے۔

درج ذیل چند باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے ، جن کو اگر آپ فوری طور پر ترک کردیں تو آپ پرسکون نیند حاصل کرسکیں گے اور صبح سویرے ہشاش بشاش اٹھیں گے۔

٭ سونے سے قبل بہت زیادہ پانی پی کر ہرگز نہیں سوئیں۔ سونے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پی لیں تاکہ رات کو سوتے ہوئے آپ کی نیند خراب نہ ہو۔

٭ ہر زور دوپہر میں سونے کی عادت کو ترک کردیں، کبھی کبھار دوپہر کو سونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کو رات میں بھرپور نیند آئے گی۔ اس کے علاوہ رات کو سونے کا ایک وقت مقرر کرلیں تاکہ آپ کے دماغ کو ایک ہی وقت پر سونے کی عادت ہوجائے۔

٭ جب بھی سونے کےلیے لیٹیں تو الیکڑونک ڈیوائس کو اپنے بستر سے بالکل دور رکھ دیں۔ لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کوسونے سے  1 گھنٹہ قبل استعمال نہیں کریں، کیونکہ ڈیوائس سے نکلنے والی روشنی آپ کی آنکھوں اور دماغ دونوں کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

٭ اگر آپ کو رات کو سونے سے قبل کتاب پڑھنے کی عادت ہے تو اس کو ترک کردیں۔ اگر آپ کتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو سونے سے تھوڑا پہلے پڑھ لیں، بستر پر لیٹ پر کتاب بالکل نہیں پڑھیں۔

٭ تیز رنگ کے ہندسوں والی الارم کلاک ہرگز خرید کر نہیں لائیں۔ اس قسم کی الارم کلاک آپ کی نیند خراب کرتی ہے اورآپ کو سوتے ہوئے دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

٭ سونے کےلیے اچھا اورمعیاری گدا خریدیں۔ جب آپ اچھے اور معیاری گدے پر سوئیں گے تو اس سے آپ پرسکون نیند حاصل کرسکیں گے۔

٭ رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے قبل کھالیں۔ اگر آپ کھانا کھانے کے فوری بعد سوجائیں گے تو اس سے آپ کا میٹابولیزم چلتا رہے گا جوکہ آپ کی صحت کےلیے اچھی بات نہیں ہے۔

٭ روازنہ ورزش کرنا آپ کی صحت کےلیے بہت اچھا ہےکیونکہ ورزش آپ کو تندرست و توانا بناتی ہے۔ لیکن سونے سے 3 گھنٹے قبل ہرگز ورزش نہیں کریں۔

٭ جب آپ سونے لیٹتے ہیں اور آپ کے پاؤں ٹھنڈے ہیں تو آپ اپنے پاؤں کو پہلے نارمل درجہ حرارت پر لائیں، اس کے بعد سوئیں۔ پاؤں کونارمل درجہ حرارت پر لانے کےلیے موزوں کا استعمال کریں۔

٭ سونے سے قبل اپنے دانتوں کو برش کریں اور منہ دھو کر سوئیں۔

٭ سونے سے4 گھنٹے قبل ہرگز کافی نہیں پیئں ۔ کیفین آپ کے میٹابولیزم کو بوسٹ کردیتا ہے اور آپ پوری طرح سے فریش محسوس ہونے لگتے ہیں۔

٭ جب بھی رات کو سونے کے لیے لیٹیں تو ٹھیک سمت میں سوئیں۔اگر آپ کی سمت ٹھیک نہیں ہوگی تو آپ کے جسم کے مختلف حصوں میں درد شروع ہوجائے گا اور آپ دن بھر سست اور کاہلی کا شکار رہیں گے ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔