صرف ان تین طریقوں سے جھلسی ہوئی جلد سے چھٹکارا پائیں
دھوپ کے باعث اکثر مرد و خواتین کی جلد اپنی رنگت تبدیل کر لیتی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے لوگ دھوپ سے محفوظ رکھنے والی کریمیں استعمال کرتے ہیں۔ مگر پھر بھی کوئی افاقہ نہیں ہوتا۔
جلد کی رنگت میں تبدیلی آجائے تو بہت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے اعتماد میں بھی کمی محسوس ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو تین ایسے آسان نسخے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ نہ صرف جھلسی جلد سے نجات پائیں گے بلکہ ایک خاص نکھار بھی پائیں گے۔
سب سے پہلے ہمیں دودھ کو اپنی جلد پر لگا کر مساج کرناہو گا۔ دودھ کے مساج سے آپ کے جلد میں موجود تمام دھول مٹی نکل جائے گی۔
اس کے بعد براؤن شکر، لیمو کا رس اور کھوپرے کے تیل کو یکجاں کر کے ایک مکسچر تیار کریں، براؤن شکر اسکرب کا کام دے گی اس کے علاوہ لیمو کا رس آپ کی جھلسی جلد کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
اس پیسٹ کا آپ اپنی جلد پر اچھی طرح مساج کریں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
اس کے بعد ایک چمچ ملتانی مٹی لیں اس میں ایک چمچ بیسن شامل کریں اور ایک چمچ کھیرے کا جوس، (کھیرے کو چھیل کر اسے پیس لیں اور اس کا گودا بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں)، اس کے بعد اس میں ایک چمچ گلاب کا عرق شامل کریں ۔
اب اس مکسچر کو بھی اپنی جلد پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں، تقریبا دو سے تین منٹ تک مساج کریں جب تک یہ مکسچر پوری طرح جلد میں جزب نہ ہو جائے،اس کے بعد جلد کو پانی سے دھو لیں۔
یہ تراکیب استعمال کرنے کے بعد آپ جلد میں واضح فرق محسوس کریں گی۔
خیال رہے کہ اس نسخوں کو چہرے پر استعمال کرنے سے قبل ہاتھوں پر استعمال کریں اگر کسی قسم کی الرجی یا خارش محسوس ہو تو اس کا استعمال ترک کر دیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے، اس پر استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔