اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'میں کرن کی پہلی چوائس عالیہ بھٹ نہیں تھیں'

شائع 28 ستمبر 2016 08:03am

alia0000000

ممبئی:بولی وڈ کےمعروف ہدایت کار کرن جوہر کی2012 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'کے ذریعے مشہورپروڈیوسر اور ہدایت کارمہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔

اپنی پہلی ہی فلم کے ذریعےعالیہ کو وہ شہرت حاصل ہوئی جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی،لیکن عالیہ سے پہلے بولی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف کی بیٹی اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف  نے اس کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا۔

بولی وڈ ببل کے مطابق کرن جوہر چاہتے تھے کہ کرشنا ان کی فلم میں کام کرےجبکہ کرشنا اداکاری سے زیادہ ہدایت کاری اور اسکرپٹ رائٹنگ میں دلچسپی رکھتی تھیں،لہٰذا انہوں نے اس کردارکو کرنے سے منع کردیا۔

ان کے منع کرنے پر کرن نے کرشنا کی والدہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں فلم میں کام کرنے کیلئے منائیں،اپنی والدہ کے کہنے پر کرشنا نے آڈیشن دیا،لیکن آڈیشن دینے باوجود انہوں نے منع کردیا اور یہ کردار عالیہ بھٹ کے حصے میں آگیا۔

ٹائیگر شروف کی بہن نے تو کرن کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ،لیکن کرن جوہر بھی بہت ضدی ہیں ،انہوں نے بہن کی جگہ بھائی(ٹائیگر شروف) کواسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں کاسٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔

کرشنا شروف کرشنا شروف