پاکستانی فنکاروں کو بھارت کا بائیکاٹ کردینا چاہئے،حمزہ علی عباسی
کراچی:حال ہی میں بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو بھارتی سیاسی جماعت ایم این ایس کی جانب سے ملنے والی دھمکی کہ پاکستانی اداکار 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑ دیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں ،انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ
'بھارت ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے،اس کے علاوہ ہمارے دو جوان لائن آف کنٹروک پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے باعث شہید ہو چکے ہیں ،لہٰذاوہ وقت آگیا ہے جب پاکستانی فنکاروں کو بھارت کا بائیکاٹ کردینا چاہئے،اور پاکستانیوں کو بھارتی ڈرامے دیکھنا بند کردینا چاہئے۔'
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار ماہرہ خان اور فواد خان کی فلمیں رئیس اور اے دل ہے مشکل اس صورتحال کے باعث مشکل کا شکار ہوگئی ہیں ۔
دوسری جانب فواد خان بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دی گئی دھمکی کے باعث کرن جوہر کی زیر ہدایت فلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: کرن جوپر کو پاکستانی اداکاروں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔