کیا آپ کو بھی ببل شیٹ پھوڑتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے؟

شائع 06 اکتوبر 2016 06:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ نئی چیزوں کے ساتھ اکثر ببل ریپ ضرور آتا ہے اور لوگوں کو ببل ریپ میں موجود ببلز کو پھوڑنے میں بہت مزہ آتا ہے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ الگ سی خوشی محسوس ہوتی ہے۔

ببل ریپ کو پھوڑنے میں لوگوں کو اتنی خوشی یا تسلی بخش سا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق جب انسان اپنے ہاتھوں کومختلف  کاموں میں مصروف رکھتا ہے تو اس عمل سے انسان کو دماغی سکون فراہم ہوتا ہے۔ اب چاہے وہ ببل ریپ کے ببلز پھوڑنے والا کام ہو یا پھر سوئی سے کپڑے سینے کا کام ہو۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوئی سے ہونےوالے کام جیسے سلائی اور کڑھائی کرنے سے دماغ کو بہت سکون ملتا ہے۔ اسی طرح ببل ریپ سے بھی آپ کے دماغ کو بہت سکون ملتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ ذہنی دباؤ کے شکار افراد اگر ببل ریپ کو پھوڑیں تو اس سے ان کےمزاج میں تبدیلی رونما ہوتی ہے اور ان کو ذہنی سکون ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ شدید ٹینشن میں بھی اگر آپ ببل ریپ پھوڑیں تو اس سے آپ کی ٹینشن میں کمی آئے گی اور آپ اچھا محسوس کریں گے۔

اکثر لوگ ببل ریپ کو لےکر لڑتے بھی ہیں کہ اس کو ہم پھوڑیں گے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ببل ریپ ہر عمر کے شخص کو پسند ہوتے ہیں اور لوگ اس کو پھوڑنے میں بےحد خوشی محسوس کرتے ہیں۔