پاکستان فلم انڈسٹری کی تاحال غیر شادی شدہ اداکارائیں

شائع 14 اکتوبر 2016 06:19am

meera2000000

پاکستان فلم انڈسٹری  کی ماضی کی صف اول کی اداکارائیں دولت،شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں ،لیکن اُن کی جیون ساتھی کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

اداکارہ میرا،نرما ،ریشم وغیرہ ماضی میں فلم انڈسٹری کی کافی مصروف اداکارائیں تھیں ،لیکن اب نئے ٹیلنٹ کے انڈسٹری میں  آنے کے باعث بہت کم اسکرین پر نظر آتی ہیں ۔

اپنے کیرئیر میں کئی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد  بھی یہ اداکارائیں آج تک  جیون ساتھی کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

میرا

meera

میرا آج کل فلموں میں بیحد کم نظر آتی ہیں لیکن پھر بھی ان کا تعلق اسکرین سے ٹوٹا نہیں ہے،آئے روز کسی نہ کسی اسکینڈل میں ملوث نظر آتی ہیں ،ان کا سب سے بڑا اسکینڈل جس نے شہرت پائی  خفیہ  شادی کا اسکینڈل تھا جس کی میرا نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کوئی شادی نہیں ہوئی اور وہ ابھی تک سنگل ہیں۔

لیلیٰ

laila0000000

اس فہرست میں  اداکارہ لیلیٰ بھی  جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ،لیلیٰ بھی ابھی تک اپنا جیون ساتھی ڈھونڈنے میں مصروف ہیں،واضح رہے لیلیٰ اپنے آپ کو کوئین آف لالی وڈ  بھی کہتی ہیں۔

نرما

nirma0000

ماضی کی معروف اداکارہ نرما نے فلموں کے ساتھ  ٹی وی پر بھی قسمت آزمائی کی اور کامیاب رہیں، کیرئیر کی ابتداء میں نرما  کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی،جو آج بھی جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں شادی کیوں نہیں کی؟

زارا شیخ

zara

اپنی پہلی ہی فلم  'تیرے پیار میں'کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ زارا شیخ بھی آج تک سنگل ہیں۔

ریشم

resham3000

پاکستان فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ریشم اپنی بہترین اداکاری کے باعث آج بھی شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں،فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی پر بھی یادگار کردار ادا کئے ہیں  پروفیشنل زندگی میں کامیابیاں سمیٹنے والی یہ اداکارہ آج بھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔

بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے