بڑھتی ہوئی کمر کو نظرانداز کرنا، پڑسکتا ہے آپ کو مہنگا
فائل فوٹوبڑھی ہوئی کمر سے ہر کوئی پریشان ہوتا ہے لیکن اس کو کم کرنے کے لئے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ ہی لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں، باقی لوگ بڑھتی ہوئی کمر کو اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔
جو لوگ وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کمر کو نظر انداز کردیتے ہیں وہ شاید اس بات سے لاعلم ہیں کہ بڑھتی ہوئی کمر آپ کی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہے۔
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بڑھتی ہوئی کمر کے باعث آپ کو ذیابطیس ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور بڑھتی ہوئی کمر کی وجہ سے آپ کو جگر کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔
کمر میں پانچ سینٹی میٹر کا بڑھنا آپ میں 8 فیصد جگر کا سرطان ہونے خدشہ بڑھا دیتا ہے۔
جن افراد کو ٹائپ 2 والی ذیابطیس ہوتی ہے ان میں جگر کا سرطان ہونے کے زیادہ خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔