ثانیہ مرزا کا اپنے اور شعیب کے بارے میں حیران کن بیان
ممبئی:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ پاکستان کے مایا ناز بلے باز شعیب ملک کی بیوی بھی ہیں اور یہی بات انہیں پاک بھارت میں ممتاز بناتی ہے۔
دونوں کی جوڑی ایک ساتھ بیحد خوبصورت نظرآتی ہے،جس کی مثال دونوں ممالک میں دی جاتی ہے،پیشے کے لحاظ سے دونوں کا تعلق کھیل سے ہے،لیکن کیا ان کا ہونے والا بچہ بھی اسی فیلڈ کا انتخاب کرے گا؟یہ سوال تقریباً ہر کسی کے ذہن میں ہے ۔
بھارتی نجی چینل کے ایک شو میں معروف ہدایت کار ساجد خان کی جانب سے پوچھا جانے والا سوال کہ آپ دونوں کا بچہ بڑا ہوکر پاکستا کی نمائندگی کرے گا یا بھارت کی؟ کے جواب میں ثانیہ نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں ان کا بچہ اسپورٹس کے شعبے میں قدم رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ان کا بچہ بڑا ہو کرڈاکٹر بنے،ٹیچریااداکار بن جائے لیکن ہم دونوں نے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں سوچا۔
ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ہونے پر فخر ہے ،جبکہ شعیب ملک کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے،'لیکن جب ہم دونوں ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔'
شو میں ان کے ساتھ معروف اداکار رتیش دیکش مکھ اور پرینیتی چوپڑا بھی موجود تھے،اس موقع پر رتیش نے ثا نیہ کے جواب کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ آپ (ثانیہ مرزا اور شعیب ملک) دونوں ممالک کیلئے پیار اور محبت کی مثال اور امید ہیں۔
بشکریہ:نیوز بیٹ ڈاٹ پی کے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔