جلد پر موجود براؤن داغ کو دور بھگائیں

شائع 28 اکتوبر 2016 09:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

عمر کے بڑھنے کے ساتھ انسانی جلد سکڑنی اور اس پر جھریاں پڑنی شروع ہوجاتی ہیں۔ اکثر لوگوں کے ہاتھوں اور چہرے کی جلد پر عمر بڑھنے کے ساتھ براؤن رنگ کے داغ پڑنے شروع ہوجاتے ہیں۔

یہ داغ بہت مختلف قسم کے ہوتے ہیں،ان کا رنگ براؤن ہوتا ہے اور یہ مختلف اشکال کے ہوتے ہیں۔ یہ جلد پر ابھرے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ جلد پر نشان کی طرح ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد پر جب سورج کی روشنی زیادہ پڑتی ہے تو اس سے جلد پر براؤن رنگ کے دھبے رونما ہونے لگتے ہیں۔ یہ دھبے بہت مشکلوں سے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

لیکن ماہرین نے اس مشکل داغ دھبوں کو دور کرنے کا حل نکال لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ان داغ دھبوں کو گھر میں موجود محض دو اجزاء سے دور کیا جاسکتا ہے۔

اس دھبوں کو دور کرنے کے لئے آپ کو سیب کا سرکہ اور پیاز کا جوس درکار ہے۔ پہلے پیاز کو اچھی طرح کدوکش کرلیں اور کدوکش کی ہوئی پیاز کوسیب کے سرکے میں مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کو روئی میں ڈبو کر جلد ہر موجود براؤن دھبوں پر لگالیں۔

اس مکسچر کو لگانے سے آپ کو چند دنوں میں ہی واضح فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔