رتیک ہوئے رکشے میں گھر روانہ

شائع 04 جنوری 2016 09:21am

1230000000000

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور ادا کار رتیک روشن انڈسٹری میں نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے بلکہ اپنے ڈانس کی وجہ سے بھی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں،لیکن اس بار انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے والد بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رتیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بیٹوں ہریحان اورہریدھان کے ساتھ رکشے میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بیٹوں کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر گھر جارہاہوں اور یہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفر ہمارے لئے نہایت مزیدار اور دلچسپ ہے اور ہم اسے بے حد انجوائے کر رہے ہیں ۔