سیف علی خان نےافواہوں کی تردید کردی
ممبئی:بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبرو بیوی معروف اداکارہ کرینہ کپور کے گھر اگلے ماہ دسمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ،لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے گھر بچے کی پیدائش ہوچکی ہے۔
پنک ولا ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی میڈیا میں ان دنوں سیف اور کرینہ کے گھر بچے کی پیدائش کا چرچہ کافی زوروشور سے کیا جارہا ہے،لیکن سیف علی خان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہمارے بچے کے دنیا میں آنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں میں ان تمام لوگوں کو صاف صاف بتا نا چاہتا ہوں کہ فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے،نہ ہی ہمارا بچہ ابھی اس دنیا میں آیا ہے اور نہ ہی ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے گھر بیٹی کی پیدائش ہوگی یا بیٹےکی۔
انہوں نے اپنے ہونے والے بچے کے نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچے کانام 'سیفینا'رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،یہ سب صرف ایک مذاق تھا اور کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے پوچھے گئے سوال کہ آپ دونوں نے اپنے ہونے والے بچے کا کیا نام سوچاہے پر ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں ہم دونوں(سیف کرینہ)سیفینا کے نام سے مشہور ہیں لہٰذا ہم نے ابچے کانام 'سیفینا'سوچا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔