انڈوں کو اُبالنے کے بجائے یہ دلچسپ طریقہ اپنائیں
فائل فوٹوانڈوں کواُبالنا بظاہر تو بہت آسان کام لگتا ہے۔ لیکن در حقیقت یہ ایک مشکل ترین کام ہے۔
انڈوں کو اُبالنا مشکل ترین کام اس لئے ہے کیونکہ اگر ہم انڈوں کو تھوڑی دیر چولھے پر رکھا چھوڑ دیں تو انڈے بہت سخت ہوجاتے ہیں اور اگر ان کو جلدی چولھے سے اتار لیں تو انڈے صحیح طرح نہیں ابلتے۔
جب آپ بہت جلدی میں ہوں اورانڈے بھی صحیح طرح نہ ابلے ہوئے ہوں تو بیحد مایوسی کا سامنا ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو انڈوں کو ابالنے کے بجائے ایک ایسا دلچسپ طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کی بہت بڑی مشکل آسان ہوجائے گی۔
اگر آپ انڈوں کو ابالنے کے بجائے ان کو اسٹیم کرلیں تو اس سے انڈے نہ بہت زیادہ سخت ہوں گے اور نہ ہی بہت زیادہ نرم ہوں گے۔
جب آپ انڈے ابالتے ہیں تو وہ ساس پین میں ابلتے ہوئے پانی کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ اگر آپ انڈوں کو اسٹیم کریں گے تو اس سے انڈے ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔
انڈوں کو اسٹیم کرنے کے لیے اسٹیم ہوئے پاٹ میں رکھیں۔ اسٹیم کرتے وقت چولھے کی آنچ کو تیز رکھیں کیونکہ تیز آنچ میں اسٹیم ہوئے انڈوں کا چھلکا آرام سے اتر جاتا ہے اور انڈے بھی بہت اچھی طرح پک جاتے ہیں۔
انڈوں کو اسٹیم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ پتیلی میں بہت تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اس پتیلی میں اسٹیمر رکھ دیں ۔ اب پتیلی کوڈھکنے سے ڈھک دیں۔ جب پانی میں اچھی طرح بھانپ بن جائے تو اس میں انڈے شامل کردیں۔
اگر آپ کو نرم ابلے انڈے پسند ہیں تو انڈوں کو 6 منٹ تک اسٹیمر میں رکھیں۔ اگر آپ کو سخت ابلے انڈے پسند ہیں تو انڈوں کو 12 منٹ تک اسٹیمر میں رکھا رہنے دیں۔
جب انڈے اچھی طرح اسٹیم ہوجائیں تو ان کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔اس کے بعد انڈوں کو چھیل کر ناشتے میں کھالیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔