جہاز میں سفر کرتے ہوئے اس سیٹ پر بیٹھنے کی غلطی کبھی نہیں کریں

شائع 09 نومبر 2016 10:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جب بھی جہاز پر سفر کریں تو اس کے لئے ہمیشہ اچھی سیٹ کا منتخب کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کا سفر بھی اچھا گزرے گا اور آپ کو کوئی مشکل بھی نہیں ہوگی۔

اگر سیٹ کا انتخاب صحیح طور پر نہیں کیا جائے تو سفر اچھا نہیں گزرتا اور آپ بھی آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔

اگر آپ اپنا اگلا سفر جہاز کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی سیٹوں کا انتخاب ہرگز نہیں کریں۔

٭ مین دروازے والی سیٹ

اگر آپ کا قد تھوڑا بڑا ہے اور آپ کی ٹانگیں لمبی ہیں تو پھر  دروازے والی سیٹ آپ کے لئے بہتر ہے۔ لیکن اگر آپ کا قد مناسب ہے تو آپ مین دروازے کے ساتھ والی سیٹ ہرگز نہیں لیں۔ آگے سیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنا سامان رکھنے میں بھی مشکل ہوگی اور عین ممکن ہے کہ آپ کا تمام سفر ٹھنڈی ہواؤں کو برداشت کرتے ہوئے گزر جائے۔

٭ ٹوٹی سیٹ

اگر آپ کو بدقسمتی سے ٹوٹی ہوئی سیٹ ملے تو آپ فوراً اپنی سیٹ تبدیل کرلیں۔ کیونکہ ٹوٹی سیٹ آپ کا سارا سفر خراب کرسکتی ہے۔

٭ باتھ روم کے نزدیک والی سیٹ

جہاز میں سفر کرتے ہوئے کسی بھی سیٹ کا انتخاب کریں لیکن باتھ روم کے ساتھ والی سیٹ ہرگز نہیں لیں۔ اس سیٹ پر بیٹھنے سے آپ آرام سے سفر نہیں کرسکیں گے کیونکہ لوگ بار بار باتھ روم استعمال کریں گے اور اس سے آپ کو دقت محسوس ہوگی۔

٭ آخری سیٹ

جہاز میں کبھی بھی آخر والی سیٹ پر نہیں بیٹھیں کیونکہ سب سے آخر میں بیٹھنے کا مطلب سب سے آخر میں اترنا ہوتا ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ آپ آخر والی سیٹ بالکل نہیں لیں۔

٭ بیچ والی سیٹ

جہاز میں ایک قطار میں 3 سیٹوں میں سے بیچ والی سیٹ کا انتخاب بالکل نہیں کریں۔ کیونکہ اس سے آپ کو دو لوگوں بیچ میں پھنس کے بیٹھنا پڑے گا اور آپ آرام سے نہیں بیٹھ سکیں گے۔

 https://www.smartertravel.com :بشکریہ