مشہور اداکاروں کے ناکام رشتے

شائع 09 نومبر 2016 11:02am

kat

ممبئی:بھارتی  فلم انڈسٹری شہرت ،دولت اورگلیمر کے ساتھ ناکام رشتوں سے بھری پڑی ہے،بولی وڈ سے تعلق رکھنے والےاداکار اکثر اایسے رشتوں میں بندھ جاتے ہیں جن کا مقدر صرف ناکامی ہوتی ہے۔

یہاں بولی وڈ اداکاروں کے چند ایسے ہی رشتوں کی کہانی بیان کی جارہی ہے جنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

زینت امان،سنجے خان

zeenat

بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ زینت امان نہ صرف اپنی اداکاری کیلئے بلکہ خوبصورتی کیلئے بھی شہرت رکھتی ہیں،اداکاری کے دوران ان کے متعدد لوگوں کے ساتھ تعلقات کا چرچہ زبان زد عام  رہا،ہرتیک روشن کے سُسر اداکار سنجے خان  اور زینت امان کے درمیان خفیہ شادی کی خبرمیڈیا کی توجہ کا مرکز رہی،تاہم سنجے نے اپنی پہلی بیوی کے اصرار پر زینت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں کے درمیان تاج ہوٹل کا واقعہ بھی بہت مشہور ہوا تھا جس میں سنجے نے زینت کو ہوٹل ایک پارٹی میں مدعو کیا تھا ،جب زینت وہاں پہنچیں تو کوئی موجود نہ تھا ،افواہوں کے مطابق سنجے نے زینت کو تشدد بنایا  جس کا نشان ان کی آنکھ پر آج بھی موجود ہے۔

کنگنا رناوت،آدیتیہ پنچولی

kangna

بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے اداکار آدیتیہ پنچولی پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ"  آدیتیہ کے ساتھ گزارا گیا وقت میری زندگی کا مشکل ترین دور تھا،"انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی تفصیلات نہ بتانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ آدیتیہ نے  مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

جیا خان ،سورج پنچولی

jia

اس کیس میں  یہ کہاوت بالکل صحیح ہے'جیسا باپ ویسا بیٹا'فلم "ہیرو "کے ہیروسورج پنچولی (آدیتیہ پنچولی کے بیٹے) اصل زندگی میں ولن ثابت ہوئے ہیں ،بھارتی پولیس کی تفتیش کے مطابق  فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جیا خان  کی خودکشی کے پیچھے سورج کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جبکہ جیا کے گھروالوں نے الزام لگاتے ہوئے سورج کو جیا کا قاتل قرار دیا تھا۔

یوکتا   مکھے،پرنس تولی

yukta

سال 2008 میں مس ورلڈ کاخطاب حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ وماڈل یوکتا  مکھے  نے 2013 میں  اپنے شوہر بزنس مین پرنس تولی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ،جس کے مطابق انہوں نے پرنس ، ان کی والدہ اور بہن پر تشدد کرنے کا الزام لگایا۔

ایشوریا رائے،سلمان خان

aish

بولی وڈ کے سلطان سلمان خان  کا اب تک کا سب سے مشہور تعلق خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ رہا ہے،لیکن یہ تعلق زیادہ دن نہ چل سکا۔

ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا نے اپنے اور سلمان کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کئی بار  بہت زیادہ غصے میں آجاتے تھے، انہوں نے کئی بار میرے قریب آنے کی کوشش بھی کی جو مجھے پسند نہیں۔

سال 2000 میں ایشوریا کے والدین نے سلمان کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی کہ سلمان اُن کی بیٹی کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں پریشان کرتے ہیں،اس کے علاوہ ایک بار دبنگ خان نے ایشوریا کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش بھی کی تھی۔

سلمان خان ،کترینہ کیف

kat

  بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق سلمان اور کترینہ کے درمیان علیحدگی کی وجہ  بہت ہی عجیب تھی،فلم ایک تھا ٹھائیگر کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کے لباس پر سلمان کو اعتراض تھا جس پر انہوں نے کترینہ کیف پر ہاتھ بھی اٹھایا تھا۔

سومی علی ،سلمان خان

somi

بولی وڈ فلم 'میں نے پیار کیا'میں سلمان کی اداکاری سے متاثر ہوکر سومی ان کے قریب آئیں لیکن وہ شاید سلمان سے پوری طرح واقف نہیں تھیں،افواہوں کے مطابق ایک بار سلمان نے سومی کی کسی بات پر غصہ ہوکر ان کے بیڈ پر سافٹ ڈرنک کی بوتل توڑ کر پھیلادی تھی ۔

پریتی زنٹا،نیس واڈیا

ess

جین سے شادی سے قبل پریتی زنٹا کا نیس واڈیا( بھارتی بزنس مین) کے ساتھ تعلق رہا ہے،نیس پریتی کی آئی پی ایل ٹیم کے شریک بانی بھی ہیں ،2014 میں پریتی کی جانب سے درج کی جانے والی پولیس شکایت کے مطابق  نیس نے انہیں اسٹیڈیم میں دھمکیاں دیں،لہٰذا انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔

پوجا بھٹ،رنویر شورے

pooja

رنویر شورے کا شمار بولی وڈ کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے،اداکاری میں تو وہ کوئی کمال نہ دکھاسکے لیکن پوجا بھٹ کے ساتھ تعلقات نے انہیں شہرت دلادی،پوجا نے رنویر کیخلاف زبردستی گھر میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئےکیس فائل کیا تھا۔

 vagabomb.comبشکریہ