کرن جوہر کواپنے آپ کو انکل کہلوانے سے شدید چڑکیوں ہے؟
فائل فوٹوممبئی: بولی وڈ کے خوش مزاج ہدایت کار کرن جوہر کے حوالے سے ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے اپنے حوالے سے دلچسپ بات بتائی ہے کہ ان کی والدہ ان کو کرن کہتی ہیں اور ان کو بس کرن نام ہی پسند ہےاس کے علاوہ ان کو کوئی دوسرے نام سے پکارے وہ ان کو بالکل پسند نہیں ہے۔ خاص طور پر جب کوئی ان کو انکل کہتا ہے تو اس لفظ سے ان کو شدید چڑ آتی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے کالج فرینڈز ان کو 'کرو' کے نام سے پکارتے ہیں ، یہ نام بھی ان کو شدید ناپسند ہے جبکہ میڈیا انڈسٹری میں ان کو 'کےجو' کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ تمام نام قابل قبول ہیں لیکن جب کوئی انہیں انکل کہتا ہے تو یہ ان سے برادشت نہیں ہوتااور وہ شدید غصے اور چڑچڑے پن کا شکارہوجاتے ہیں۔
بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔