نائیجیریا:پچھتر ہزار بچوں کے مرنے کا خدشہ

شائع 16 نومبر 2016 03:20pm

nigeriaimage

ابوجا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں آنے والے چند ماہ کے دوران پچھتر ہزار بچوں کے بھوک سے مرنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے, بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

 نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے  پیٹر لینڈ برگ کا کہنا ہےکہ  شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے سابق مضبوط گڑھ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کے پاس اس بحران سے نمٹنے کیلئے مناسب فنڈز موجود نہیں ہیں۔

ان کا  کہنا تھا کہ علاقے میں قحط کی صورتحال ہے،  بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملوں کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہوئے،ریاست بورنو کے کئی دور دراز علاقوں میں قحط کی سنگین صورتحال ہے۔  بعض علاقوں تک رسائی ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ نے جولائی میں خبردار کیا تھا کہ ریاست بورنو میں دس لاکھ بچوں میں سے ایک چوتھائی غذائی قلت کا شکار تھے۔