معروف بھارتی اداکار نازیبا پیغامات بھیجنے کے الزام میں گرفتار

شائع 22 نومبر 2016 06:17am

aijaz

ممبئی:بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس 7 کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اعجاز خان کو 19 نومبر  کی صبح ان کے گھر سے  گرفتار کرلیا گیا ،ان پر الزام تھاکہ انہوں نے ہیئراسٹائلسٹ  ایشوریا  چوبےکو نازیبا پیغامات اور تصاویر بھیجی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا چوبے نے اعجاز خان کیخلاف ممبئی کے مالوانی پولیس اسٹیشن میں 15 نومبر کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ اعجاز نے واٹس ایپ پر انہیں نازیبا پیغامات اور تصاویر بھیجی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ پہلے اعجاز نے انہیں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر دوستی کرنے کی درخواست بھیجی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

دوسری جانب اعجاز خان کا کہنا ہے کہ  وہ بولی وڈ کی ایک مشہور شخصیت ہیں ان پر لوگ اس طرح کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

واضح  رہے کہ اعجاز خان کی 10،000 روپے کے عوض ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز