چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے
فائل فوٹولاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے یاد کئے جانے والے اداکار وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 33برس بیت گئے۔
ان کے جانے کے بعد لالی وڈ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا ءآج تک پُر نہیں ہو سکا۔
دو اکتوبر 1938کو کراچی میں پیدا ہونے والے اداکار وحید مراد نے اپنے فنی سفر کے دوران کئی کامیاب کردار ادا کئے،انہوں نے نہ صرف اچھی اداکاری کی بلکہ انہوں نے خود کو بہترین پروڈیوسر اور عمدہ اسکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی منوایا۔
فلم "اولاد" سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے اداکار وحید مراد نے مجموعی طور پر 125فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے جو آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔
وحید مراد نے اردو اور پنجابی فلموں کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی کام کیا،ان کی وفات کے 27 سال بعد نومبر2010 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وحید مراد 23نومبر 1983 کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے چلے گئے۔
http://www.dailymotion.com/video/x53624v
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔