کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے مداح کو مکا مار دیا
File Photoمیڈریڈ: کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے بارسلونا میں ایک کنسرٹ کے دوران مداح کو پنچ مار کر زخمی کرڈالا۔ مداح کے ہونٹوں سے خون رستا دیکھ کر بھی شان بے نیازی سے جسٹن آگے بڑھ گئے۔
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ بارسلونا میں ایک کنسرٹ کیلئے جاتے ہوئے جسٹن اپنے غصے پرقابونہ رکھ پائے اورمداح کو گھونسا دے مارا۔جسٹسن بیبرکنسرٹ میں جانے کیلئے نکلے تومداح من پسند گلوکار سے ملنے کو بے تاب نظر آئے۔
ایک مداح تو گلوکار کی کار کے ساتھ اور کار کی کھڑکی میں ہاتھ رکھ کرجسٹن بیبرکوچھونے کی کوشش کرنے لگا۔ کینیڈین گلوکار نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ اوراسے ایک گھونسا جڑدیا۔
گھونسا مارنے کے بعد مداح کے ہونٹوں سے خون رسنے لگالیکن جسٹن بیبرنے پرواہ نہ کی اوراسی حالت میں چھوڑ کریہ جا وہ جا۔گلوکار جسٹن بیبر ان دنوں اسپین میں موجود ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔