عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ بروس لی کی 76ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

شائع 27 نومبر 2016 08:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مارشل آرٹ کو نئی جدت دینے اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بروس لی اگر آج زندہ ہوتے تو اپنی 76ویں سالگرہ مناتے۔

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ۔ بروس لی آج بھی دلوں پہ راج کرتے ہیں۔ عین جوانی میں دنیا چھوڑجانے والے کنگ فو اسٹار کے مداح  آج ان کی 76ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

سنجیدہ اور پراعتماد چینی امریکی مارشل آرٹسٹ بروس لی نے 70 کی دہائی میں عالمی سنیما پر تہلکہ مچادیا۔ ان کی پہلی فلم بگ باس ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہوئی اور پھر بروس لی کا جادو سر چڑھ  کر بولا۔

اسکول میں لڑاکا بچوں سے نمٹنے کیلئے مارشل آرٹ سیکھنے والے بروس لی نے دیکھتے ہی دیکھتے مارشل آرٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوالیا۔

 بروس لی نے صرف پانچ فلموں میں کام کیا۔ جن میں سے صرف تین فلمیں ان کی زندگی میں ریلیز ہوسکیں۔

عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ نے محض 32 سال کی عمر میں دنیا سے منہ موڑ لیا۔ مارشل آرٹ سے پیار کرنے والے آج بھی بروس لی کے فن کے سحر میں مبتلا ہیں۔