آپ کا لائف اسٹائل،سرطان میں مبتلا کرسکتا ہے۔۔جانئے کیسے

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2016 08:08am

12300000
واشنگٹن:واشنگٹن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انسان میں سرطان ہونے کے امکانات تقریباً ستر سے نوے فی صد کا تعلق بیرونی عوامل سے ہے، جب کے صرف دس سے تیس فی صد تک اندرونی عناصر سے ہے، جس میں میوٹیشن کی شرح شامل ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جینس اور قسمت کا آپس میں تعلق نہیں ،یوسف ہنون نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی کینسر سینٹر کے سربراہ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس مطالعے سے یہ پتا چلتا ہے کہ جینس اور ڈی این اے میں بے ترتیبی کا تعلق سرطان سے نہیں ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ زیادہ اہم بات ماحولیات ہے، جیسا کہ تمباکو کا دھواں پھیپھڑوں میں جانا یا بڑے گوشت کا زیادہ استعمال وغیرہ۔

Smoking1900000000

ہنون اور ان کے ساتھیوں نے کئی ایک پیچیدہ انداز اپنائے، جن میں کمپیو ٹر ماڈلنگ، آبادی پر کیے گئے مطالعے اور جنسی تجزیات شامل تھے۔

مثال کے طور پرتحقیق کاروں نے اِس بات پر غور کیا کہ آیا جسم کے مختلف حصوں میں اسٹیم سیلز کس طرح تقسیم اور میوٹیٹ ہوتے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ اِسی نوع کی جینیاتی بے ترکیبی کے باعث تمام ٹِشوز میں سرطان کے اثرات نمودار نہیں ہوئے۔

تحقیق کاروں نے اس بات پر بھی تحقیق کی کہ لوگوں میں سرطان ہونے کے خدشات میں کس طرح تبدیلی واقع ہوتی ہے۔