لیمن جوس کے نقصانات جان کر آپ اس کا استعمال بالکل ترک کردیں گے

شائع 30 نومبر 2016 06:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لیمو کا رس  ہماری صحت کےلئے بہت فائدہ مند ثابت  ہے۔ اسےنہار منہ پینے سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔  اس میں موجود سٹرک ایسڈ اور مختلف وٹامنز اور منرلزآپ کی جسم کےلئے بہت فائدہ ہوتے ہیں۔

لیکن اس بات سے تو ہرکوئی واقف ہے کہ ہر چیز کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے وہ آپ کو نقصان پہنچانا شروع کردیتی ہے۔

لیمن جوس میں کتنی غذائیت موجود ہوتی ہے؟ اور اس سے  یہ آپ کی صحت کے لئے کس حد تک فائدے مند اور نقصان دہ ہے ، آیئے جانتے ہیں۔

٭ چونکہ لیمن جوس وٹامن سی ، ایزوبک ایسڈ، فولیٹ اور ٹامن بی 9 سے مالا مال ہوتا ہے۔ وٹامن سی آپ کی جلد کےلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، اس کے ذریعے جلد پر موجود جھریوں کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہےجبکہ وٹامن بی 12 ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ لیمن جوس پوٹاشیم اور فاسفورس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ کے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور آپ کے گردے بھی صحت مند رہتے ہیں۔

٭ لیمن جوس کے ذریعے بد ہضمی کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔

٭ زیادہ لیمن جوس پینے سے آپ کا معدہ متاثر ہوسکتا ہے،  اس کے علاوہ آپ کو ہارٹ برن کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ ان تمام چیزوں سے بچنے کےلئے آپ کم مقدار میں لیمن جوس استعمال کریں اور اس کو تازے پانی کے ساتھ پئیں۔

٭ اس کا زیادہ استعمال آپ کے دانتوں کےلئے بھی بہت نقصان دہ ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

http://woman.thenest.com/ :بشکریہ