ہومن جہاں کودیکھ کربےحد متاثر ہوئی ہوں،پوجا

شائع 05 جنوری 2016 11:43am

colaj

ممبئی:ہومن جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ایک خوشگوار جھونکا ثابت ہوئی ہے اس فلم کے چرچے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور ہدایتکارہ پوجابھٹ کا کہنا ہے کہ فلم ہومن جہاں ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہومن جہاں کی پروڈکشن،اداکاری اور ہدایت کاری سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے فلم کے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی پر بہت زیادہ مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ ہومن جہاں پاکستان میں یکم جنوری کو ریلیز ہوئی تھی ،ماہرہ خان،شہریار منور اور عدیل حسین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔