کرسٹین اسٹیورٹ کیلئے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ

شائع 05 جنوری 2016 01:53pm

kristewan_imagee
نیویارک :ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ کو نیویارک فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، کرسٹین تقریب کی مہمان خصوصی بھی بنیں۔

ہالی ووڈ ویمپائر سیریز ٹوائے لائٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ بنیں نیویارک میں فلم کرٹکز سرکل ایوارڈز کی تقریب کی مہمان خصوصی،ایونٹ میں اداکارہ کو فلم کلاوٴڈز آف سلز ماریہ میں کارکردگی پر بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملا، جبکہ ہر طرف اداکاہ کے چاہنے والوں کا تانتا بھی بندھا رہا، دیگر فنکاروں میں اداکارہ کیٹ بلانچ،رونے مارا،آسکر ایوارڈ یافتہ مائیکل کیٹون نے محفل میں چار چاند لگائے۔