پندرہ اگست کو پیدا ہوا اس لئے پیدائشی انڈین ہوں،عدنان سمیع

شائع 05 جنوری 2016 02:19pm

adnan

ممبئی:شہریت ملنے کے بعدعدنان سمیع نے اپنے گھر پر ترنگا لہرا دیا۔کہتے ہیں چودہ اگست کو نہیں بلکہ پندرہ اگست کو پیدا ہوا اس لئے پیدائشی انڈین ہوں۔

معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارتی شہریت ملنے کے بعد خوشی میں ممبئی میں اپنے گھر پر بھارتی ترنگا لہرا دیا ہے۔ حال ہ میں ہونے والے انٹرویو میں ایک بیان دیتے ہوئے عدنان سمیع خان نے کہا کہ میں پندرہ اگست کو پیدا ہوا، یہ چودہ اگست کو بھی ہو سکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، اسی لئے میں پیدائشی انڈین ہوں۔