ارشد خان فیشن میگزین کے کَور پر جگہ بنانے میں کامیاب
سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے معروف ماڈل ارشد خان المعروف چائے والا دن بدن ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔
ایک تصویر کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ارشد نےپہلے تو ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا جہاں انہیں بیحد سراہا گیا،اس کے بعدانہوں نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ارشد خان کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم
ان کا انداز لوگوں کے ساتھ فیشن انڈسٹری کو بھی بھاگیا اور وہ معروف فیشن میگزین کے کَور پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
میگزین کَور پر ان کے ساتھ معروف اداکارہ صباء قمر اور ماورا حسین بھی نظر آرہی ہیں۔
نیلے رنگ کے ٹراؤزر اور خوبصورت سنہری رائل بلیو شیروانی میں ارشد بیحد پُرکشش نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کا پُرکشش ترین چائے والا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔