فلم رئیس کے متعلق کی گئی  پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئی

شائع 14 دسمبر 2016 08:24am

raees1

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ اور کوئین  ماہرہ خان کی"رئیس"سے متعلق گردش کرنے  والی باتیں کہ فلم کی کہانی  گجراتی گینگسٹر عبدل الطیف کی زندگی کے گرد گھومتی ہے غلط ثابت ہوگئیں۔

بولی وڈ ببل کے مطابق فلم کے ہدایت  کار راہول ڈھولکیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  فلم کی کہانی   کسی ڈان یا گینگسٹر کی زندگی  پرنہیں  بلکہ مکمل طور پر فکشن اور خیالی کرداروں پر  مبنی  ہے۔

راہول اور فرحان اختر( فلم کے پروڈیوسر) کے میڈیا کو دئیے گئے  مشترکہ بیان کے مطابق  فلم رئیس  کی کہانی کے بارے  میں گردش کرنے والی افواہیں  بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت  نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہماری فلم جرائم،رومانس اور ایکشن پر مبنی ہے جس  کا  حقیقی زندگی کے گینگسٹر سے کوئی تعلق نہیں ۔

واضح رہے کہ فلم رئیس  جنوری 2017 میں ریلیز کی جائے گی ، فلم کی کاسٹ میں کنگ خان  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ  دیگر کاسٹ  میں پاکستا ن کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی شامل ہیں۔