گھریلو تنازع: باکسر عامر خان چُپ نہ رہ سکے
معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کے والدین کے درمیان جاری جنگ نے انہیں سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
فریال کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر شئیر کی گئی سسرال والوں کے مظالم کی کہانی اور اس کے ردعمل میں عامر کے والدین کی جانب سے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو نے ان کے صبر کاپیمانہ لبریزکردیا اور انہوں نے اس ساری صورتحال پر خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹر پیغام کے ذریعے دونوں پارٹیوں کو کھری کھری سنادیں۔
عامر خان نے پیغام میں لکھا ہے کہ "میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے شئیر کیے جانے والے پیغامات اور تصویر کیلئے معذرت خواہ ہوں،میری بیوی اور گھر والے میرا نا م برباد کررہے ہیں۔
میں اس سارے معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہتا ،اس کے علاوہ ٹی وی شو کی کوئی حقیقت نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ تمام حرکتیں کرکے اپنے شوہر اور بیٹے کو کھودیں گے،دونوں پارٹیوں کو چاہئے کہ اب بس کردیں۔"
— Amir Khan (@amirkingkhan) December 13, 2016
ڈیلی میل کے مطابق عامر خان کے اس ٹویٹ کے بعد فریال نے معافی مانگتے ہوئے اسنیپ چیٹ پر پوسٹ کی گئیں تمام تصاویر ہٹادی ہیں اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے معافی مانگتی ہوں ،میں غصے میں تھی اور وضاحت پیش کرنا چاہتی تھی۔"

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔