آپ کی پیدائش کا وقت، آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
فائل فوٹوکچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ اس کی صلاحیتوں اور گفتگو سے لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ انسان کا پیدائش کا وقت اس کی شخصیت پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے؟اور اس کے حوالے سے بہت کچھ بیان کرتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے مختلف اوقات میں پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت کیسی ہوتی ہے اور وہ دوسروں سے مختلف کیسے ہوتے ہیں۔
٭ رات 12 سے 2 بجے تک
ان لوگوں کے نزدیک فیملی کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ یہ لوگ اپنے ہی جاننے والے افراد کے درمیان زیادہ سکون اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دوسرے لوگ ان کو اکھڑ مزاج تصور کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں آگے رہتے ہیں۔
٭ رات 2 سے صبح 4 بجے تک
یہ لوگ ہر لمحے نئی چیزوں کی کھوج میں لگے رہتے ہیں، ان لوگوں کا شمار ذہین اور باتونی افراد میں ہوتا ہے۔ یہ لوگ بہت مخلص دوست ثابت ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو لکھنے، گھومنے اور پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔
٭صبح 4 بجے سے 6 بجے تک
یہ لوگ دل کے نرم ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار ضدی بھی ہوجاتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے مستقبل کی بہت فکر رہتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش رہتے ہیں۔
٭صبح 6 بجے سے 8 بجے تک
ان لوگوں میں پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا رویہ اکثر اوقات سخت ہوجاتا ہے۔ ان لوگوں کو خیالی دنیا میں رہنا پسند ہوتا ہے اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دوسرے افراد ان کو اہمیت دیں ، ان کی باتوں کو توجہ سے سنیں۔
٭ صبح 8 سے 10 بجے تک
یہ لوگ بہت زیادہ حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، مراقبے جیسی سرگرمیاں ان لوگوں کو پرسکون کرتی ہیں۔ ان لوگوں کو اکیلے میں وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، یہ لوگ کامیابی اورشہرت کے پیچھے نہیں بھاگتے۔یہ لوگ دوسروں کو بھی پرسکون ماحول دیتے ہیں اور خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ صبح 10 بجے سے دوپہر تک
ان لوگوں کو باہر گھومنا پھرنا بہت پسند ہوتا ہے۔ اپنے مزاج کے جیسے لوگوں سے ان کی فوراً دوستی ہوجاتی ہے۔ یہ لوگ سب کو ایک ٹیم کی طرح لے کر چلتے ہیں جس سے آپس میں دوستیاں مزید مضبوط ہوتی ہیں۔ یہ لوگ خوش رہنے کے موقع تلاش کرتے ہیں۔
٭دوپہر سے دن 2 بجے تک
یہ لوگ بہت ذمہ دار قسم کے ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے باعث آسانی سے متاثر کرلیتے ہیں۔
٭ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے
ان اوقات میں پیدا ہونے والے انرجیٹک اور بہادر ہوتے ہیں۔ان کو روٹین کے کام کرنے میں بوریت محسوس ہوتی ہے لہذا یہ لوگ ہمیشہ کچھ نیا کرنےکو ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو مشکل سوالات کے جواب ڈھونڈنا بہت پسند ہوتا ہے۔
٭شام 4 بجے سے 6 بجے تک
یہ لوگ مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ اپنی دل کی باتیں دوسروں سے شیئر نہیں کرتے بس اپنے تک محدود رکھتے ہیں۔
٭شام 6 سے رات8 بجے تک
یہ لوگ دوسروں کا درد باآسانی سمجھ لیتے ہیں اور ان کے درد کو مٹانے کے لئے ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔
٭رات 8 بجے سے 10 بجے تک
ان لوگوں کو دوسروں کی مدد کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور یہ لوگ اسی عمل سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ غلطیاں کم کریں اور پرفیکٹ زندگی گزاریں۔
٭ رات 10 بجے سے لیٹ نائٹ تک
یہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ وہ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟یہ لوگ تخلیقی چیزوں کو بہت سہراتے ہیں اور شہرت پانے کےلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔