بھارتی اداکارہ کے ساتھ جہاز میں پیش آیاخوفناک حادثہ
ممبئی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ٹینا دتا المعروف "ایچھا"کے ساتھ ممبئی سے راجکوٹ جانے والی فلائٹ میں ایک شخص نے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی۔
ڈرامہ "اترن"میں مرکزی کردار اداکرنے والی ٹینا نے فیس بک پر پیغام درج کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیٹ کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے میرے ساتھ دست درازی کرنے کی کوشش کی۔
ٹینا کا کہنا تھا کہ پہلے میں سمجھی کہ پیچھے کوئی بچہ بیٹھا ہے اور جب مُڑ کر دیکھا تو وہاں ایک آدمی موجود تھا۔
یہ واقعہ جہاز اُڑنے سے کچھ دیر قبل پیش آیا ،جبکہ جہاز کے عملے کو شکایت کرنے کے باوجود انہوں نے میری مدد نہیں کی۔
بعد ازاں شور مچانے پر اس مسافر نے مجھ سے معافی مانگی لیکن میرا فلائنگ کمپنی سے سوال ہے کہ کیا آپ کے پاس مسافروں کی حفاظت کیلئے کوئی طریقہ موجود نہیں؟
واضح رہے کہ ٹینا کی جانب سے واقع کی تفصیلات فیس بک پر شئیر کرنے کی باعث بہت سی آ وازیں ان کی ہمدردی میں بلند ہوگئیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔