سنی لیونی کو گانے پرلائیو پرفارم کرنے کیلئے 4 کروڑروپے کی پیشکش
فائل فوٹوشاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس کے ٹریلر میں سنی لیونی کے گانے لیلہ او لیلہ کی ایک جھلک نے مداحوں کے انتظار میں بے چینی مزید بڑھا دی ہے۔
اس ہی لئے آئندہ آنے والےتہواروں (کرسمس اور نیو ایئر)کے سیزن میں ایک ہوٹل نے سنی لیونی کو مداحوں کیلئے فلم ریئس کے اس ہی گانے پر لائیو پرفارم کرنے کیلئے 3.5سے 4کروڑ کی پیشکش کی ہے۔
سنی ہمیشہ اپنی بے عیب پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور اس وقت ناظرین فلم میں موجود اس گانے کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
فلم ریئس کا ٹریلر 2016 کازبردست ٹریلر ثابت ہوا ہے، جس نے مداحوں کو ایک مکمل پیکج فراہم کیا ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔