دنگل کے بعد عامر کس فلم میں نظر آئیں گے؟

شائع 15 دسمبر 2016 03:42pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے کرسمس پر اپنی فلم 'دنگل' میں ریلیز  کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد اگلے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، دنگل کے بعد وہ ایک بھارتی خلانورد راکیش شرما کی سوانح عمری پر فلم میں نظر آئیں گے

ان کی نئی فلم کا نام 'سارے جہاں سے اچھا' رکھا گیا ہے۔

دیکھتے ہیں کہ دنگل کے بعد کریکٹر ایکٹر عامر اس فلم کیلئے کیسا روپ  اپنائیں گے۔