ارشد خان ایشیاء کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل
مشہور بین الاقوامی ویب سائٹ "ایسٹرن آئی"ہر سال پُرکشش مردوں کی فہرست جاری کرتی ہے اس سال بھی کی ہے لیکن اس بار فہرست میں ایک ایسا نام موجود ہے جو لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردے گا۔
جی ہاں اس بار پاکستان کے بھولے بھالے نیلی آنکھوں والے ارشد خان ایشیاء کے 50 پُرکشش مردوں میں شامل ہیں۔
لسٹ میں پہلے نمبر پر زین ملک،دوسرے پر ہرتیک روشن اور تیسرے پر پاکستانی اداکار فواد خان قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ ارشد المعروف"چائے والے"نے 31 ویں نمبر پر جگہ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کا پُرکشش ترین چائے والا
جبکہ خواتین کی فہرست میں دیپیکا پڈوکون پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
ارشد خان کی قسمت اس وقت چمکی جب فوٹو گرافر جویریا علی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے والے کی تصویر کھنچ کر انسٹا گرام پر شئیر کردی،وہاں سے یہ تصویر وائرل ہوئی اور ارشد خان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ خان کی معصومیت اور نیلی آنکھوں کے دیوانے ہوگئے،بعد ازاں ارشد شوبز کی دنیا میں ستارہ بن کر چمکنے لگے۔
یہ بھی پڑھیئے: چائے والے نے کیرئیر کا پہلا اشتہار حاصل کرلیا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔