وائٹ ہاوس میں سیاہ فام خواتین پر فلم کی اسکریننگ

شائع 16 دسمبر 2016 02:39pm
File Photo File Photo

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس میں سیاہ فام خواتین انجینئرز کی زندگی پرمبنی فلم '' ہڈن فیگرز' کی اسکریننگ  کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی میزبان امریکی خاتون اول مشیل اوباما تھیں۔

مشیل اوباما  نے وائٹ ہاؤس میں ہالی وڈ بائیو گرافیکل فلم '' ہڈن فیگرز'' کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔اس موقعے پرفلم کی کاسٹ  کوبھی مدعوکیا گیا تھا۔ ہڈن فیگرزبائیوگرافیکل کامیڈی ڈرامہ فلم ہے،جس کی کہانی تین افریقی نژاد امریکی سیاہ فام انجینئرزپرمبنی ہے۔

انیس سو ساٹھ میں خلائی دوڑ میں اہم کردار ادا کرنے والی سیاہ فام خواتین کی کہانی کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔ہڈن فیگرزچھ جنوری کوریلیزکی جائےگی۔