آخر وہ دن آہی گیا جس کا سب کو انتظار تھا کرینہ کپور ماں بن گئیں
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان بالآخر والدہ کے عہدے پر فائز ہو گئیں،منگل کی صبح سیف اور کرینہ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق کرینہ ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھیں جہاں وہ ایک پیارے سے بیٹے کی والدہ بن گئیں۔
کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے والدین بننے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔
ذرائع کے مطابق خان اور کپور خاندان کرینہ کے ساتھ اسپتال ہی میں موجود تھے،سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوگیا ہے،اور ہم اب مکمل ہوگئے ہیں،ہمارا بچہ آدھا میرا ہے اور آدھا کرینہ کا ہے،لہٰذا مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اداکار اپنے بچے کا نام "سیفینا"رکھنے کا سوچ رہے ہیں،اس حوالے سے سیف نے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔
خیال رہے کہ سیف کرینہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،سیف کی پہلی شادی سے ان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم خان ہیں جبکہ کرینہ کا یہ پہلا بچہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔