پاکستان میں بولی وڈ فلموں پر پابندی کا خاتمہ، پریانکا اور کاجول خوش
File Photoممبئی :پاکستان میں بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر پابندی کے خاتمے کو بولی وڈ اسٹارز پریانکا چوپڑا اور کاجول نے خوش آئند قرار دیاہے ۔
بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے پابندی کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ۔پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ فن کا مظاہرہ دنیا بھر میں جاری رہنے پر یقین رکھتی ہیں۔
ادھر کاجول نے بھی پاکستانی سنیما مالکان کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو فلمی صنعت کیلئے ایک بہتر عندیئے سے تعبیر کیا ۔ کاجول کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ جہاں پر فلمی صنعت کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور جہاں اس کو مثبت اشارے ملتے ہیں، وہ اس کی حمایت میں ہیں۔
انیل کپور نے بھی پاکستانی سنیما مالکان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھی خبر ہے۔
پاکستان میں سنیما مالکان کی جانب سے بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سنیما مالکان کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد بھارت کو ایک پیغام دینا تھا جوکہ پہنچایا جاچکا ہےتاہم اب وہ اس پابندی پر خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ سنیما مالکان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کے خاتمے سے دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام میں معاونت ملے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔